04:12 , 27 مارچ 2026
Watch Live

ایران کا امریکی 15 نکاتی تجاویز پر باضابطہ جواب، واشنگٹن کے ردعمل کا انتظار

ایران کا امریکی 15 نکاتی تجاویز پر باضابطہ جواب

ایران نے امریکا کی جانب سے دی گئی 15 نکاتی تجاویز کا باضابطہ جواب دے دیا ہے اور اب امریکا کے ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ جنگ بندی سے متعلق امریکی تجاویز یک طرفہ اور غیر منصفانہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تجاویز زیادہ تر امریکی اور اسرائیلی مفادات کے مطابق تیار کی گئی ہیں، جن میں ایران کے بنیادی خدشات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق یہ تجاویز پاکستان کے ذریعے موصول ہوئیں، جن کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایران نے اپنا مؤقف بھی پاکستان کو منتقل کر دیا۔

ایرانی حملوں سے امریکی اڈے ناقابل رہائش، فوجی ہوٹل منتقل

انہوں نے کہا کہ ان تجاویز میں ضروری تقاضوں کی کمی ہے اور تاحال کسی باضابطہ مذاکراتی عمل کا آغاز نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے پیش رفت سست ہے۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو سفارتی حل ممکن ہے، جبکہ ترکی اور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں سے قبل ہی ایران اپنا جواب بھیج چکا تھا اور اب دونوں ممالک کے درمیان آئندہ پیش رفت کا دارومدار امریکی ردعمل پر ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION