04:16 , 27 مارچ 2026
Watch Live

راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، دلہن گرفتار

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ

راولپنڈی میں شادی کی ایک تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہن کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مندرہ کے علاقے گوہڑہ میں پیش آیا، جہاں تقریب کے دوران اسلحہ استعمال کیا گیا۔

گرفتار ہونے والی دلہن ثناء شہریار نے مبینہ طور پر بغیر لائسنس پستول سے فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جبکہ دلہا موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، جس کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دلہے نے دلہن کو پستول فراہم کیا جبکہ فوٹوگرافر نے فائرنگ کے لیے ہدایات دیں، جس کے بعد دلہن نے فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق دلہن کو عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ اس کے اہل خانہ نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION