06:58 , 27 جولائی 2025
Watch Live

200 سے 400 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ریلیف کی تجویز

200 سے 400 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ریلیف کی تجویز
لاہور: 200 سے 400 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ریلیف کی تجویز – مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کا بڑا مطالبہ

 

لاہور – بجلی کے مہنگے بلوں سے پریشان عوام کے لیے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول نے حکومت سے بجلی کے نرخوں میں نرمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

پیر اشرف رسول نے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کو ایک باضابطہ خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے توانائی کے شعبے میں فوری اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں کم آمدنی والے طبقے کے لیے ریلیف ناگزیر ہو چکا ہے۔

اپنے مراسلے میں انہوں نے تجویز دی ہے کہ سستی بجلی کے لیے مختص یونٹس کی حد 200 سے بڑھا کر 400 یونٹس کی جائے، تاکہ وہ شہری جو معمولی فرق سے سبسڈی سے محروم ہو جاتے ہیں، انہیں بھی فائدہ پہنچایا جا سکے۔

ایم پی اے نے نشاندہی کی کہ عوامی سطح پر بڑھتی ہوئی بے چینی اور بلوں کی عدم ادائیگی کے رجحان میں اضافہ حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق بجلی کے بلوں میں حقیقی اصلاحات نہ صرف صارفین کو سہولت فراہم کریں گی بلکہ ڈیفالٹ کی شرح میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے اقدامات حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کریں گے اور موجودہ معاشی صورتحال میں غریب طبقے کو سہارا دینے کے لیے یہ فیصلہ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION