08:10 , 27 جولائی 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی کیلئے ان فٹ صائم ایوب کی جگہ متبادل کھلاڑی پر غور

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت جاری ہے۔ صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں متبادل کھلاڑی پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ایک سہ فریقی سیریز میں شرکت کرے گا۔ اگرصائم ایوب دستیاب نہ ہوئے تو سلیکٹرز نے ان کے متبادل کا فیصلہ کر لیا ہے۔امکان ہے کہ سہ فریقی سیریز کیلئے منتخب اسکواڈ ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھی برقرار رکھا جائے گا، بشرطیکہ مزید تبدیلیوں کی ضرورت نہ پڑے۔
فارم سے باہر کھلاڑی عبداللہ شفیق اور عثمان خان کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ فخر زمان کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔ امام الحق اور حسیب اللہ پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔دیگر ممکنہ کھلاڑیوں میں محمد رضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، طیب طاہر، اور عرفان خان نیازی شامل ہیں۔بالرز میں محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، حارث رؤف، کامران غلام، ابرار احمد، اورسفیان مقیم کی شمولیت متوقع ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کیلئے دیگر ٹیمیں پہلے ہی اپنے اسکواڈ کا اعلان کر چکی ہیں، جبکہ پاکستان نے آئی سی سی کو ابتدائی فہرست جمع کرا دی ہے۔حتمی اسکواڈ کا اعلان 11 فروری تک کیا جائے گا، جبکہ سہ فریقی سیریز 8 فروری سے پاکستان، جنوبی افریقہ، اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION