12:41 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

کراچی: سانس کی بیماریاں خطرناک حد تک پھیلنے لگیں، اعدادوشمار جاری

کراچی میں سانس کی بیماریاں خطرناک حد تک پھیلنے لگیں۔ محکمہ صحت سندھ نے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق نئے سال کے آغاز سے 13 فروری تک مختلف سانس کے امراض کے 248 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسپتالوں میں انفلوٸزا ایچ ون این ون کے سب سے زیادہ 119 کیسز رپورٹ ہوئے۔ نجی اسپتال میں 99 اور ڈاؤ میں 20 ایچ ون این ون کیسز سامنے آٸے۔

انفلوئنزا اے اور بی کے مجموعی طور پر 95 کیسز کی تصدیق ہوٸی۔ جبکہ کورونا وائرس کے 8 رائنووائرس کے 15 اور آر ایس وی کے 2 کیسز سامنے آٸے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION