09:26 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

چین میں روبوٹکس مقابلوں میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت

چین میں روبوٹکس مقابلوں کا انعقاد۔ مقابلوں میں نوجوانوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔

چین کے شمال مغربی علاقے ننگشیا میں منعقدہ 25 ویں عالمی روبوٹکس میں 1500 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔ ایک روزہ مقابلہ ننگشیا ہوئی خود مختار علاقے کے یِن چھوان شہر میں منعقد ہوا۔ تقریب میں روبوٹ ڈیزائن، پروگرامنگ اور عملی استعمال جیسے شعبوں پر مشتمل 18 کیٹیگری کے مقابلے شامل تھے۔

تقریب نے مختلف عمر کے لوگوں جیسے پرائمری اسکول سے یونیورسٹی سطح تک کے طلباء کے لئے اختراعی و سائنسی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔ مقابلے کو درجہ بندی کے لئے مسابقتی اور غیر مسابقتی حصے میں تقسیم کیا گیا۔

اس تقریب کا مقصد نوجوان شرکاء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ روز مرہ کے مطالعے سے حاصل شدہ سائنسی و تکنیکی علم کو پروان چڑھاتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھا سکیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION