09:10 , 27 جولائی 2025
Watch Live

سیف علی خان پر چاقو سے حملہ، بھارتی پولیس نے مشتبہ شخص کی تصویر جاری کر دی

بھارتی پولیس نے نامور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملے میں ملوث ملزم کی تصویر جاری کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق ایک شخص نے ڈکیتی کی نیت سے سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔ جب سیف نے گھسنے والے کا سامنا کیا تو حملہ آور نے ان پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر موقع سے فرار ہوگیا۔یہ واقعہ تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں بھارتی اداکار شدید زخمی ہوگئے تھے۔ سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم نے اپنے والد کو آٹو رکشہ میں ہسپتال پہنچایا ۔ جہاں اُن کی کامیاب سرجری کی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق بھارتی اداکار کو چھ زخم آئے جن میں سے ایک خطرناک حد تک ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے مشتبہ شخص کی ویڈیو سیف کی رہائش گاہ پر نصب سی سی ٹی وی میںریکارڈ کی گئی تھی۔
ممبئی پولیس نے حملہ آور کے خلاف غیر ضمانتی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے اور مشتبہ شخص کو پکڑنے کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION