07:17 , 15 نومبر 2025
Watch Live

چوری کے دوران سیف علی خان پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار

بھارتی پولیس نےبالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ڈکیتی کے دوران چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
گزشتہ روز بھارتی پولیس نے نامور اداکار پر چاقو سے حملے میں ملوث ملزم کی تصویر جاری کی تھی۔جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیں تھیں۔ آپریشن کے دوران پولیس نے کئی مزدوروں کو حراست میں لے کر تفتیش کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیف کے گھر چوری کی غرض سے گھسنے والے شخص کو اداکار کی عمارت کا علم تھا ۔ ملزم کو گھر میں داخل ہونے کیلئےگھر کے اندر سے مدد فراہم کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ایک شخص نے ڈکیتی کی نیت سے سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔ جب سیف نے گھسنے والے کا سامنا کیا تو حملہ آور نے ان پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر موقع سے فرار ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں بھارتی اداکار شدید زخمی ہوئے تھے۔ سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم نے اپنے والد کو آٹو رکشہ میں ہسپتال پہنچایا ۔ جہاں اُن کی کامیاب سرجری کی گئی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سیف علی خان ٹھیک ہیں اور اُن کو جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیاجائے گا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION