07:15 , 15 نومبر 2025
Watch Live

سیف علی خان کو چھ دن بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو چھ دن بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔اداکار نے ہسپتال سے نکلنے پر کیمرے کی جانب ہاتھ ہلایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چاقو حملے میں زخمی ہونے پر سیف کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب سرجری کی گئی تھی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے سیف چلنے پھرنے کے قابل ہیں تاہم مکمل صحت مند ہونے میں ایک ماہ کا وقت لگے گا۔ادکار پر حملہ کرنے والا شخص پولیس کی حراست میں ہے۔
واضح رہے کہ ایک شخص نے ڈکیتی کی نیت سے سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔ جب سیف نے گھسنے والے کا سامنا کیا تو حملہ آور نے ان پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر موقع سے فرار ہوگیا تھا ۔
بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION