09:46 , 27 جولائی 2025
Watch Live

صائم ، شاہین اور حارث آئی سی سی او ڈی آئی ٹیم آف دی ایئر 2024 میں شامل

پاکستانی کرکٹرزصائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو 2024 کیلئے آئی سی سی او ڈی آئی ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ اعزاز ان کی شاندار کارکردگیوں کا اعتراف ہے جو انہوں نے گزشتہ سال بین الاقوامی کرکٹ میں دکھائیں۔صائم ایوب نے شاندار سال گزارا، انہوں نے نو میچز میں 515 رنز بنائے، جن میں تین سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہیں۔ ان کی اوسط 64.37 اور اسٹرائیک ریز 105.53 تھی۔ ان کی پہلی او ڈی آئی سنچری زمبابوے کے خلاف تھی، اور انہوں نے جنوبی افریقہ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا، جہاں ان کی اوسط 78.3 رہی۔
شاہین شاہ آفریدی نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی، انہوں نے چھ او ڈی آئی میچز میں 15 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی باؤلنگ اوسط 17.6 تھی اور بہترین باؤلنگ 4/47 رہی، جس سے انہوں نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کے بہترین باؤلرز میں شامل ہیں۔
حارث رؤف بھی ایک اہم کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے، انہوں نے آٹھ میچز میں 13 وکٹیں حاصل کیں، جن میں 5/29 کی شاندار باؤلنگ شامل تھی۔ انہوں نے پاکستان کی کامیاب او ڈی آئی سیریز میں اہم کردار ادا کیا، خاص طور پر آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کیں، جس میں ان کی پانچ وکٹوں کی ہال بھی شامل تھی۔

آئی سی سی او ڈی آئی ٹیم آف دی ایئر میں دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز (افغانستان)، پاتھم نسانکا (سری لنکا)، کُسال مینڈس (سری لنکا )، چاریتھ آسالانکا (سری لنکا)، شیرفین روتھر فورڈ (ویسٹ انڈیز)، ازمت اللہ عمر زئی (افغانستان)، وانندو ہاسرنگا (سری لنکا) اور اے ایم غزنفر (افغانستان) شامل ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION