05:16 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

سلمان خان نے بگ باس 19 کیلئے معاوضہ کم کر دیا، شو اگست سے نشر ہوگا

ممبئی: بھارت کا مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 19 اگست میں نشر کیا جائے گا، جس میں اداکار سلمان خان ایک بار پھر میزبان کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اس بار شو کے لیے اپنا معاوضہ کم کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ 15 ہفتوں کی میزبانی کے عوض 120 سے 150 کروڑ بھارتی روپے وصول کریں گے، جو پچھلے سیزنز کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے۔

ذرائع کے مطابق ماضی میں سلمان خان نے بگ باس کی میزبانی کے لیے 250 کروڑ روپے تک وصول کیے، جبکہ بگ باس 17 میں ان کا معاوضہ 200 کروڑ روپے کے قریب تھا۔

مزید یہ کہ بگ باس 19 اب تک کا سب سے طویل سیزن ہو سکتا ہے، جو ممکنہ طور پر پانچ ماہ پر محیط ہوگا، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

پہلے یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ سلمان خان صرف ابتدائی تین ماہ شو کی میزبانی کریں گے، جب کہ فرح خان، کرن جوہر اور انیل کپور اختتامی دو ماہ کے میزبان بن سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION