06:36 , 27 جولائی 2025
Watch Live

"سردار جی 3” نے پاکستان میں باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم "سردار جی 3” نے پاکستان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

بھارت میں پابندی کے باوجود، فلم نے بین الاقوامی سطح پر خاص طور پر پاکستان میں غیر معمولی بزنس کیا۔ پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز کے پہلے ہفتے میں فلم نے 21 کروڑ روپے کمائے، جبکہ دوسرے ہفتے میں 9.50 کروڑ اور تیسرے ہفتے کے ایک دن میں ہی 10 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

فلم کی اب تک پاکستان میں مجموعی کمائی 40.51 کروڑ پاکستانی روپے تک جا پہنچی ہے، جس نے "کیری آن جٹہ 3” کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق فلم کا مجموعی بزنس آئندہ ہفتوں میں 60 کروڑ روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION