11:58 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

سنگل زندگی سے مطمئن ہوں، شادی کی کوششیں ترک کردیں، فیصل رحمٰن

پاکستانی اداکار فیصل رحمٰن کا کہنا ہے کہ پہلے وہ شادی کرنا چاہتے تھے لیکن اب شادی کی کوششوں کو ترک کر دیا ہے۔ کیونکہ وہ سنگل زندگی سے مطمئن ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ صاف گو ہونے کی وجہ سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں کس گروپ کا حصہ نہیں ہیں اس لیے اُن کو انڈسٹری سے کبھی ویسا فائدہ حاصل نہیں ہوا جس کی وہ توقع کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاوچ ہر دور میں موجود رہا ہے۔ اور یہ کلچر دنیا بھر کی شوبز انڈسٹریز میں پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی برائی نہیں، اگر کسی کو اس میں برائی نظر آتی ہے تو وہ اس انڈسٹری میں نہ آئے۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کچھ لوگ اس عمر میں میری فٹنس اور پر کشش نظر آنے سے جلن محسوس کرتے ہیں۔ اس لیے میرے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

فیصل رحمٰن نے کہا کہ میں ذاتی زندگی میں ویسا نہیں ہوں جیسا ڈراموں اور فلموں میں مختلف کرداروں میں نظر آتا ہوں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ صارفین سوشل میڈیا پوسٹس دیکھ کر مجھ سے ناراض رہتے ہیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION