10:21 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

سعودی عرب: عمرہ ضوابط کی خلاف ورزی پر 7 عمرہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی

ریاض: سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 7 عمرہ کمپنیوں کو معطل کر دیا ہے۔

ان کمپنیوں پر معتمرین کو بغیر لائسنس رہائش اور وعدے کے برعکس سہولیات فراہم کرنے کا الزام ہے۔ وزارت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ کے مہمانوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے نگرانی کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے۔

وزارت نے خلاف ورزیوں کی نشاندہی کے بعد فوری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ بیان میں ان خلاف ورزیوں کو "سنگین” قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ معتمرین کے آرام اور تحفظ کو متاثر کرتی ہیں۔

وزارت نے تمام عمرہ کمپنیوں کو حکومتی ہدایات اور قواعد کی مکمل پابندی کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION