11:56 , 7 نومبر 2025
Watch Live

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے لیے نیا عمرہ سیزن ویزہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

Saudi Arabia Announces New Umrah Season Visa Issuance for Foreigners

سعودی حکومت نے 2025 کے حج سیزن کے اختتام پر غیر ملکیوں کے لیے نئے عمرہ سیزن کے ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ نیا عمرہ سیزن شروع ہو چکا ہے۔ 11 جون، بدھ سے "نُسک” ایپلیکیشن کے ذریعے ویزے جاری کیے جائیں گے، جس کا مقصد حج اور عمرہ کے عمل کو مزید آسان اور سہولت بخش بنانا ہے۔

نُسک ایپ نہ صرف عمرہ کا بہترین تجربہ فراہم کرتی ہے بلکہ یہ اجازت ناموں کی بکنگ اور حاصل کرنے کے عمل کو بھی آسان بناتی ہے۔ یہ ایپ ایک محفوظ اور مؤثر طریقہ ہے جس کے ذریعے دنیا بھر کے عازمین اپنی عمرہ کی اجازت حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION