01:27 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

حلقہ این اے 129 اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

لاہور کے حلقہ این اے 129 میں اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

شیڈول کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار 4 سے 6 اگست سے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کروا سکیں گے۔ امیدوران کی ابتدائی فہرست 7 اگست کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 11 اگست کو ہو گی۔

ریٹرننگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کرنے کے خلاف 16 اگست کو اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ ٹربیونل فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر 22 اگست تک فیصلے دیں گے۔ امیدواروں کی فہرست 23 اگست کو جاری کی جائے گی۔ امیدوار 25 اگست کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

الیکشن کیشن کی جانب سے 26 اگست کو امیدواروں کو نشانات الاٹ کیے جائیں گے، دونوں حلقوں میں پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION