05:27 , 27 جولائی 2025
Watch Live

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بنگلادیش نے پاکستان کو 134 رنز کا ہدف دیدیا

میرپور: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم 133 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے جیکر علی 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے عباس آفریدی، سلمان مرزا اور احمد دانیال نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر ابرار احمد کی جگہ فاسٹ بولر احمد دانیال کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے۔ بنگلادیش کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، تسکین احمد اور تمیم کی جگہ نعیم شیخ اور شریف الاسلام کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں شکست سے بچنے کے لیے یہ میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا، کیونکہ پہلے ٹی 20 میں بنگلادیش نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

پاکستانی الیون

فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن نواز، آغا سلمان (کپتان)، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا، احمد دانیال

بنگلا دیشی الیون

پرویز حسین ایمان، نعیم شیخ، لٹن داس (کپتان و وکٹ کیپر)، توحید ہریدوئے، شمیم حسین، جاکر علی، مہدی حسن، رشاد حسین، تنظیم حسن، شریف الاسلام، مستفیض الرحمان

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION