03:55 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

دوسرا ٹیسٹ : پاکستان پہلی اننگز میں154 رنز پر آوٹ ہوگئی

دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلی اننگز میں154 رنز پر آوٹ کر کے 9 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
دوسرے دن کے اختتام سےکچھ دیر پہلے پاکستان کی پوری ٹیم صرف 154 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی طرح شاہین بھی ملتان کی سپن پچ پر مشکلات کا شکار نظر آئے اور بڑی اننگز کھیلنے کی بجائے مہمان ٹیم کا پہلی اننگز کا ہدف بھی پورا نہ کر سکے۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اُن کو پوری ٹیم 163 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی۔نعمان علی چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جس میں ہیٹرک بھی شامل ہے۔ساجد علی نے دو، کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کیویسٹ انڈیز کی جانب سےگداکیش موتی 55رنز بنا کر نمایاں رہے

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION