12:41 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید

آواران: سیکیورٹی فورسز نے 16 جولائی 2025 کو ضلع آواران میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم "فتنہ الہندستان” کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر سید رب نواز طارق (عمر 34 سال، تعلق مظفرآباد) دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔

فورسز علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION