06:54 , 14 اکتوبر 2025
Watch Live

احتجاج کے خدشے پر لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور پولیس نے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ ایس پی سٹی نے کہا ہے کہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ بازار، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز کھلے ہیں اور ہر جگہ پولیس تعینات ہے۔ شہری بلا خوف خریداری اور کاروبار کے لیے باہر نکل سکتے ہیں۔

ایس پی سٹی نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ خوف کا شکار نہ ہوں اور اپنی تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھیں۔ پولیس ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں، دکانوں اور دیگر املاک کی حفاظت پولیس کی اہم ذمے داری ہے۔ اگر کسی نے امن و امان خراب کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

ایس پی سٹی نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کو کوئی شکایت یا ہنگامی صورتحال پیش آئے تو فوراً 15 پر کال کریں۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION