01:30 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

سینیٹ ضمنی انتخاب: مشال یوسفزئی کامیاب

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ثانیہ نشتر کے استعفے سے خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی 86 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں۔

اپوزیشن کے حمایت یافتہ مہتاب ظفر نے 53 ووٹ حاصل کیے، جبکہ تیسری امیدوار صائمہ خالد صرف ایک ووٹ حاصل کر سکیں۔

اس نشست پر مقابلہ مشال یوسفزئی، مہتاب ظفر اور صائمہ خالد کے درمیان تھا۔ اپوزیشن نے مہتاب ظفر کو متفقہ امیدوار نامزد کیا تھا، جبکہ جے یو آئی (ف) کی شازیہ اور ن لیگ کی ثوبیہ شاہد پہلے ہی دستبردار ہو چکی تھیں۔

پولنگ سے قبل وزیراعلیٰ علی امین اور اپوزیشن لیڈر عباداللہ کی ملاقات بھی ہوئی، تاہم اپوزیشن نے امیدوار دستبردار کرانے سے انکار کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION