ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
کے پی اسمبلی میں سینٹ انتخابات: پی ٹی آئی کے 6 امیدوار سینیٹرز منتخب

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینٹ کی 11 سیٹوں کیلئے ہونے والے انتخابات کے بعد نتائج سامنے آگئے۔
کے پی سینیٹ انتخابات میں خواتین کی نشست پر حکومتی امیدوار روبینہ ناز 89 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئیں۔ خواتین کی دوسری نشست پر روبینہ خالد 52 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئیں۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اعظم سواتی نے 89 اور جے یو آئی ف کے دلاورخان نے 54 ووٹ لیے۔ جے یو آئی کے عطا الحق درویس جنرل نشست پر 18 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔
تحریک انصاف کے نور الحق قادری 21 ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہوئے۔ پی پی پی کے طلحہ محمود 17 ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہوئے۔ تحریک انصاف کے مرزا آفریدی نے 21 ووٹ لئے اور سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے فیصل جاوید نے 24 ووٹ لئے اور سینیٹر منتخب ہوئے۔ تحریک انصاف کے مراد سعید نے 26 ووٹ لئے۔ امیر مقام کے فرزند نیاز محمد نے 18 ووٹ لئے اور سینیٹر منتخب ہوئے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












