08:41 , 27 جولائی 2025
Watch Live

سینیٹر عرفان صدیقی نے حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس ختم ہونے کے بعد سینیٹر عرفان صدیقی نے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

عرفان صدیقی نے بتایا کہ پی ٹی آئی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ عمر ایوب نے تحریری مطالبات سپیکر کے حوالے کیے ، طے پایا کہ حکومتی کمیٹی 7 ورکنگ دنوں میں تحریری مؤقف پیش کرے گی۔ اس دوران حکومتی ٹیم میں شامل جماعتیں قیادت اور وکلا سے مشاورت کریں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ اجلاس کی تاریخ کا اعلان سپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔ مشاورت کے بعد اجتماعی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ اپوزیشن کمیٹی نے بانی سے آزادانہ ماحول میں ملاقات کا کہا، جس کی حکومتی اراکین نے تائید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں غزہ جنگ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے جنگ بندی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION