06:59 , 14 اکتوبر 2025
Watch Live

ایف بی آر کے سینئر افسر رانا وقار علی بدعنوانی اور نااہلی پر برطرف

ایف بی آر کے سینئر افسر رانا وقار علی بدعنوانی اور نااہلی پر برطرف

اسلام آباد – وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گریڈ 20 کے افسر رانا وقار علی کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، انکوائری میں رانا وقار علی پر مس کنڈیکٹ، نااہلی اور کرپشن کے الزامات ثابت ہو گئے تھے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ان کی برطرفی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا۔

برطرفی کے باوجود، رانا وقار علی کو اپیل کا قانونی حق حاصل ہے اور وہ اس فیصلے کے خلاف 30 دن کے اندر اپیلیٹ اتھارٹی میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION