12:54 , 27 جولائی 2025
Watch Live

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب لاہور میں معمولی ٹریفک حادثے میں زخمی

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب آج صبح لاہور کے قریب ڈیفنس روڈ پر ایک ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی ہو گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ان کی گاڑی کو ایک دوسری گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ان کے قافلے کی دیگر گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔ حادثے کے وقت مریم اورنگزیب کے ساتھ ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی موجود تھیں۔ وزیر کو آنکھ کے قریب معمولی چوٹ آئی ہے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں اور تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا: "یہ ایک اچانک جھٹکا تھا، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ کوئی سنگین نقصان نہیں ہوا۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION