06:46 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد اور دیگر کو 10 سال قید

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیرپاؤ پل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 افراد کو بری کر دیا گیا، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور دیگر 8 افراد کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں ملزمان کی موجودگی میں جج ارشد جاوید نے سنایا۔ بری ہونے والوں میں حمزہ عظیم، اعزاز رفیق، افتخار احمد، رانا تنویر اور زیاس خان شامل ہیں۔

قبل ازیں، سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی میانوالی ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنما ملک احمد خان بھچر سمیت 36 افراد کو 10، 10 سال قید اور بھچر کو 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام ناکام ہو چکا ہے اور شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا جا رہا۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تمام شواہد عدالت میں پیش کیے گئے اور قانون کے مطابق سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION