ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
شہباز شریف نے قطری شہزادی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے شیخہ اسما کو نانگا پربت سر کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کی ہمت، حوصلے کو قابل تقلید قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان اور قطر کے تعلقات کی مضبوط علامت ہے۔
تفصیلات کے مطابق قطری شہزادی دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بنیں، جو قطر کا پرچم لہرانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
اپنی مہم کے دوران انہوں نے فلسطین کے لیے بھی پیغام دیا اور فلسطینی شاعر محمود درویش کا قول شیئر کیا، آزادی اور انصاف کی خواہش کا اظہار کیا۔
قطری شہزادی نے کہا کہ نانگا پربت کی مہم سب سے کٹھن تھی، جہاں برف اور گرتے پتھر زندگی کی نازکیاں یاد دلاتے رہے، مگر یہ تجربہ طاقت اور خود سپردگی کا پیغام بھی تھا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












