شہداد کوٹ میں 5.1 شدت کا زلزلہ

شہداد کوٹ اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ دوپہر 12 بج کر 36 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا جس کی شدت 5.1 تھی۔
حکام نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 14 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز شہداد کوٹ سے تقریباً 74 کلو میٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
شمالی افغانستان کے شہر مزارِ شریف کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔
ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION










