ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
شاہین شاہ آفریدی نے بیٹے کے چلنے کی ویڈیو شیئر کر دی

لاہور: قومی فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے عالیار کے پہلی بار چلنے کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو شیئر کی، جسے سوشل میڈیا پر بےحد سراہا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں شاہین کے ساتھ ان کی اہلیہ انشاء آفریدی، سسر اور سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت قریبی عزیز موجود ہیں۔ یہ خوبصورت لمحہ سرسبز وادی میں فلمایا گیا ہے، جس کے پس منظر میں بھارتی فلم اکیلے ہم، اکیلے تم کا مقبول گیت "تو میرا دل، تو میری جان” شامل کیا گیا ہے۔
شاہین نے کیپشن میں لکھا: "وہ چلا اور میں پگھل گیا” — یہ لمحہ نہ صرف ان کے لیے خاص تھا بلکہ مداحوں کے لیے بھی جذباتی بن گیا۔
ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے محبت بھرے تبصرے جاری ہیں اور اسے ہزاروں افراد نے پسند کیا ہے۔
View this post on Instagram
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION

















