02:09 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

شاہد آفریدی کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز

شاہد آفریدی

برطانیہ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کے کھلاڑیوں کی پاکستان سے میچ نہ کھیلنے کی کوشش پر شاہد آفریدی برس پڑے۔ سابق کپتان نے کہا کہ بھارت کو اب "پتہ نہیں کس منہ سے” کھیلنا پڑے گا، مگر کھیلنا ضرور ہوگا۔

پاکستان اور بھارت دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ اس سے پہلے بھارتی کھلاڑیوں نے گروپ میچ میں پاکستان سے کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ بھارتی سیاستدان اروند ساونت نے بھی کشیدہ حالات کے باعث پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے گریز کا مشورہ دیا تھا۔

برمنگھم کے ایک ریسٹورنٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آفریدی نے بھارتی ٹیم پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عمر دیکھو، اس عمر میں ہم سیمی فائنل کھیل رہے ہیں، بھارت چاہے یا نہ چاہے، اب کھیلنا تو پڑے گا۔

آفریدی کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔ پاکستانی صارفین نے ان کے تبصرے کو سراہا اور بھارتی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ دلچسپ میمز اور تبصرے شروع ہو گئے، جن میں بھارت کے انکار کو بزدلی قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION