01:30 , 20 مارچ 2026
Watch Live

ملائیشیا اور بنگلادیش میں چاند نظر نہ آیا، عیدالفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی

ملائیشیا اور بنگلادیش میں چاند نظر نہ آیا

ملائیشیا اور بنگلادیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد دونوں ممالک میں عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ملائیشین میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی تاہم کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث عید کی تاریخ 21 مارچ مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح بنگلادیش کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ ملک میں چاند نظر نہیں آیا۔ کمیٹی کے مطابق تمام موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند نظر نہ آنے کے باعث وہاں بھی عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی۔

اسلام آباد میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

دوسری جانب پاکستان میں شوال کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔

اجلاس میں مختلف اداروں کے نمائندے شریک ہیں جو چاند کی رویت سے متعلق تکنیکی اور موسمی معلومات فراہم کر رہے ہیں، جبکہ ملک بھر سے شہادتیں بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان اجلاس کے اختتام پر کیا جائے گا، جس کے بعد پاکستان میں عیدالفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION