04:02 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

شیخ وقاص کی قومی اسمبلی رکنیت خطرے میں! اسپیکر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی مسلسل 40 دن غیر حاضری پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ان کی نشست ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

اسمبلی اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق نے بغیر چھٹی کی درخواست دیے غیر حاضری پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ وہ نشست خالی قرار دینے کا اختیار رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ملک عامر ڈوگر نے وضاحت دی کہ شیخ وقاص چھٹی کی درخواستیں باقاعدگی سے دیتے رہے ہیں۔

اسپیکر نے جواب دیا کہ سابق رکن محمد میاں سومرو بھی غیر حاضری پر نشست سے محروم ہو چکے ہیں۔ بعد ازاں ن لیگی رکن نوشین افتخار نے شیخ وقاص کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش کی، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے قواعد کے مطابق کارروائی کی ہدایت جاری کر دی۔

شیخ وقاص اکرم نے ردعمل میں کہا کہ تمام چھٹی کی درخواستیں اسپیکر آفس میں جمع کرائی گئی ہیں، اب اسپیکر بتائیں وہ کہاں ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION