03:46 , 1 نومبر 2025
Watch Live

شعیب ملک نے بیٹے کے ساتھ منائی یادگار ساتویں سالگرہ، ویڈیو وائرل

Shoaib Malik Celebrate Son Izhaan’s Birthday

پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی ساتویں سالگرہ علیحدہ علیحدہ انداز میں منائی۔ دونوں نے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغامات اور یادگار لمحات شیئر کیے۔

شعیب ملک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے کے ساتھ ایک دل چھو لینے والی ویڈیو پوسٹ کی اور اذہان کو خوبصورت الفاظ میں سالگرہ کی مبارکباد دی۔
انہوں نے لکھا:

"سال کا میرا سب سے پسندیدہ دن، اپنے سب سے پسندیدہ کے ساتھ۔
ہیپی برتھ ڈے اذہان! دعا ہے کہ تمہاری زندگی خوشیوں سے بھری رہے اور تم ہمیشہ مسکراتے رہو۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

شعیب ملک کے اس پیغام پر مداحوں کی جانب سے محبت بھری دعاؤں اور تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ شائقین نے باپ بیٹے کی اس محبت کو "دل کو چھو لینے والا لمحہ” قرار دیا۔

دوسری جانب، ثانیہ مرزا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اذہان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور جذباتی انداز میں بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
انہوں نے لکھا:

"پتا ہی نہیں چلا تم سات سال کے کیسے ہو گئے؟
ہیپی برتھ ڈے، میرے سب سے روشن اور نرم دل والے بیٹے۔
تم نے مجھے اُس بے لوث محبت کا مطلب سکھایا جو میں نے پہلے کبھی محسوس نہیں کی تھی۔”

ثانیہ کے اس پیغام پر بھی مداحوں نے اذہان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا، جبکہ دونوں والدین کے الگ الگ جشن نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION