07:23 , 27 جولائی 2025
Watch Live

شبمن گل کی ایک غلطی سے بی سی سی آئی کو 250 کروڑ کا نقصان ہو سکتا ہے

ایجبسٹن ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارتی کپتان شبمن گل ایک ممکنہ تنازع کا شکار ہو گئے ہیں، جس سے بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کو 250 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔

شبمن گل نے میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 430 رنز (269 اور 161) بنا کر بھارت کو فتح دلائی، لیکن دوسری اننگز کے دوران وہ نائکی کی ٹائٹس پہن کر میدان میں آئے، جو بی سی سی آئی کے موجودہ اسپانسر ایڈیڈاس سے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بی سی سی آئی اور ایڈیڈاس کے درمیان 2023 سے 2028 تک کا اسپانسر شپ معاہدہ ہے۔ معاہدے کے تحت تمام کھلاڑی صرف ایڈیڈاس کی کِٹ اور اشیاء استعمال کرنے کے پابند ہیں۔

شبمن گل کی یہ حرکت اسپانسر شپ شرائط کی خلاف ورزی ہے، جس پر ایڈیڈاس معاہدہ منسوخ یا ہرجانہ طلب کر سکتا ہے۔

امکان ہے کہ ایڈیڈاس معاملے کو وارننگ دے کر نمٹا دے، کیونکہ بی سی سی آئی ایک منافع بخش شراکت دار ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے شبمن گل کو نوٹس جاری کیے جانے کا امکان ہے تاکہ وہ وضاحت پیش کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION