07:09 , 27 جولائی 2025
Watch Live

سدھو موسے والا کا یادگار ہولوگرام ٹور — ’سائنڈ ٹو گاڈ‘ کا اعلان

نئی دہلی: عالمی شہرت یافتہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو مداحوں کے دلوں میں دوبارہ زندہ کرنے کے لیے ان کے ہولوگرام ٹور ’سائنڈ ٹو گاڈ‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔

گلوکار کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کی گئی پوسٹ کے مطابق یہ عالمی ٹور جدید ہولوگرام ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا، جس میں 3D پروجیکشن، اصلی آواز، سینیمیٹک ویژولز اور خصوصی اسٹیج ایفیکٹس شامل ہوں گے۔

یہ خراجِ تحسین پر مبنی شو پنجاب، ٹورنٹو، لندن اور لاس اینجلس سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں پیش کیا جائے گا۔ ٹور کے ذریعے سدھو موسے والا کے فن، آواز اور پیغام کو نئی زندگی دی جائے گی۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا 2022 میں 28 برس کی عمر میں قتل ہوئے تھے، جس کے بعد ان کے مداحوں میں گہرا صدمہ پھیل گیا تھا۔ اس اعلان کے بعد دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION