01:46 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی دیکھی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 30 ڈالر سستا ہو کر 3,335 ڈالر پر آ گیا۔

پاکستانی مارکیٹ میں فی تولہ 24 قیراط سونا 3,000 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار روپے ہو گیا۔ فی 10 گرام سونا 2,572 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے پر آ گیا۔

چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی 4,014 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 3,441 روپے پر فروخت ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION