05:35 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

سندھ حکومت نے کلائمٹ اسمارٹ ٹیکنالوجی متعارف کروادی

سندھ حکومت نے زرعی شعبے میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلئے کلائمٹ اسمارٹ ٹیکنالوجی متعارف کروادی۔

وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کیلے میں پناما ویلٹ بیماری پھیلنے کو روکنے، کپاس کی جلد کاشت، زرعی اجناس میں جراثیم کی باقیات کا تجربہ کرنے کے لئے ایم آر ایل لیبارٹری کا افتتاح کیا۔

سردار محمد بخش مہر نے کہا امید ہے ریسرچ ونگ مستقبل میں بھی ایسے ہی کامیاب منصوبے جاری رکھے گی۔ جدید ٹیکنالوجیز سندھ کی زرعی پیداوار کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ زرعی تحقیقاتی ادارہ کسانوں کے ساتھ مل کر ان تکنیکوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION