12:49 , 12 مارچ 2026
Watch Live

سندھ کی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم

سندھ کی جامعات میں آن لائن کلاسز

سندھ حکومت نے ایندھن کی بچت اور موجودہ عالمی حالات کے پیشِ نظر صوبے کی تمام سرکاری اور نجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک سندھ کی جامعات میں آن لائن کلاسز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کیا اور کہا کہ اس اقدام کا مقصد بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنا اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا ہے۔

وزیر جامعات اسماعیل راہو کے مطابق حکومت نے جامعات کی سرکاری گاڑیوں کے استعمال اور ایندھن کے کوٹے میں بھی 50 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات سرکاری اخراجات کم کرنے اور وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر پیدا ہونے والے بحران اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت کو سخت فیصلے کرنا پڑے ہیں۔ اسی وجہ سے اگلے دو ماہ تک تمام سرکاری محکموں کے ایندھن کے استعمال میں بھی 50 فیصد کمی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

اسماعیل راہو نے ہدایت جاری کی کہ سندھ کی تمام جامعات اپنی 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو فوری طور پر گراؤنڈ کریں تاکہ غیر ضروری سفر اور ایندھن کے استعمال کو کم کیا جا سکے۔ اس اقدام سے حکومت کو اخراجات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی 16 سے 31 مارچ تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لیے سندھ کی جامعات میں آن لائن کلاسز کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION