04:12 , 27 مارچ 2026
Watch Live

سندھ حکومت کا امتحانات میں نقل روکنے کے لیے واٹر مارکنگ سسٹم نافذ

سندھ حکومت کا امتحانات میں نقل روکنے کے لیے واٹر مارکنگ سسٹم نافذ

کراچی : سندھ حکومت نے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے واٹر مارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو کی زیرصدارت امتحانات کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں امتحانی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر جامعات نے کہا کہ موجودہ حالات کے باوجود امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے اور صوبے بھر میں 1600 سے زائد امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

کراچی میں انٹر کے امتحانات 25 اپریل سے شروع ہوں گے جبکہ میٹرک امتحانات 7 اپریل سے ہوں گے، جب کہ سکھر ڈویژن میں میٹرک امتحانات 30 مارچ اور انٹر امتحانات 15 اپریل سے شروع ہوں گے۔

وزیر جامعات نے بتایا کہ امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے واٹر مارکنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس سے کسی بھی غیر قانونی پیپر آؤٹ کرنے والے کا فوری پتہ لگایا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ امتحانی مراکز کی نگرانی اور شکایات کے لیے صوبائی سطح پر خصوصی شکایتی سیل بھی قائم کیا جائے گا۔

وزیر جامعات نے امتحانات کے شفاف اور منظم انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ طلباء کے لیے ایک محفوظ اور منصفانہ امتحانی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION