01:44 , 28 جولائی 2025
Watch Live

جنوبی افریقہ نے جیت کیلئے نیوزی لینڈ کو 305 رنز کا ہدف دیدیا

جنوبی افریقہ نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے ہیں۔

ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹزک نے شاندار 150 رنز کی اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کو 300 سے زائد رنز تک پہنچایا۔ ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور گیارہ چوکے شامل تھے۔

یہ ایک روزہ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے بیٹر کی سب سے بڑی اننگز ہے۔ بریٹزک نے ڈی ایل ہیینس (148)، رحمان اللہ گرباز (127)، کولن انگرام (124) اور مارک چیپمین (124) کے ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلرز ول اورورک اور میٹ ہیری نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مائیکل بریسویل نے ایک وکٹ لی۔

نیوزی لینڈ نے ہفتے کو پاکستان کو شکست دی تھی، جبکہ جنوبی افریقہ یہ اپنا پہلا میچ کھیل رہا ہے۔

نیوزی لینڈ الیون

ڈیون کونوے، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ)، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر (کپتان)، بین سیئرز، میٹ ہنری، ول اوورکے

جنوبی افریقہ الیون

ٹیمبا بووما (کپتان)، میتھیو بریٹزکے، جیسن اسمتھ، کائل ویرین (وکٹ)، ویان مولڈر، میہلالی مپونگوانا، سینوران متھوسمی، ایتھن بوش، جونیئر ڈالا، لونگی نگیڈی، تبریز شمسی

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION