12:40 , 28 جولائی 2025
Watch Live

جنوبی افریقی کرکٹر اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بیٹر اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے اس فیصلے کو زندگی کا مشکل مگر ضروری قدم قرار دیا۔ کلاسن نے لکھا کہ ملک کی نمائندگی کرنا ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز رہا، لیکن اب وقت ہے کہ وہ اپنی فیملی کو ترجیح دیں۔ انہوں نے ٹیم، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

کلاسن نے اپنے کیریئر میں 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION