09:33 , 15 مارچ 2026
Watch Live

سپارکو نے پاکستان کا مقامی EO-2 سیٹلائیٹ کامیابی سے خلا میں لانچ کر دیا

اسلام آباد: پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹییکل 2 (EO-2) سیٹلائیٹ کامیابی سے خلا میں لانچ کر دیا۔

سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ EO-2 سیٹلائیٹ کو چین کے یانگ جیانگ سی شور سینٹر سے لانچ کیا گیا اور یہ پاکستان کی زمین کے مشاہدے اور امیجنگ کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔

ترجمان کے مطابق یہ سیٹلائیٹ ملکی خلائی مہارت کی علامت ہے اور منصوبہ بندی، قدرتی وسائل کے انتظام اور ڈیزاسٹر ریسپانس کے لیے اہم ڈیٹا فراہم کرے گا۔

EO-2 کی لانچ سے پاکستان کے سیٹلائیٹس کے بیڑے میں اضافہ ہوگا، مشاہدات کی تسلسل اور درستگی بہتر ہوگی، اور اس سے قدرتی آفات اور دیگر سٹریٹجک منصوبوں میں معاونت حاصل ہوگی۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ EO-2 پاکستان کی سیٹلائیٹ تیاری میں خود انحصاری کی نشاندہی کرتا ہے اور ملکی اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی راہیں کھولتا ہے۔

یاد رہے کہ سپارکو نے جنوری 2025 میں EO-1 سیٹلائیٹ بھی خلا میں لانچ کیا تھا، جو ڈیزاسٹر ریسپانس، زراعت اور شہری منصوبہ بندی کے لیے اہم تھا۔

سپارکو کے مطابق EO-1 اور EO-2 سیٹلائیٹس خوراک کی حفاظت، پانی کے انتظام اور ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں مددگار ثابت ہوں گے، جس سے پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی میں خود کفالت میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION