05:05 , 6 فروری 2026
Watch Live

پاکستان بھارت میچ بائیکاٹ کے فیصلے پر سری لنکا کی درخواست

سری لنکا نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کے پاکستان بھارت میچ بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ کو خدشہ ہے کہ اس فیصلے سے مالی نقصان اور کرکٹ کے وسیع تر مفادات متاثر ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو باقاعدہ خط لکھ کر بتایا کہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول میچ کی منسوخی سے سری لنکا کرکٹ کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خط میں سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ کسی بھی قسم کی عدم شرکت کے دور رس اثرات ہوں گے، جن میں مالی نقصان اور متوقع سیاحتی آمدن میں کمی شامل ہے۔ بورڈ نے پاکستان سے گزارش کی کہ وہ دیرینہ تعلقات اور کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: کپتانوں کی پریس کانفرنس 5 فروری کو کولمبو میں ہوگی

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومتِ پاکستان نے مینز ٹیم کو بھارت کے خلاف کھیلنے سے روک دیا۔ اس فیصلے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی پسِ پردہ رابطوں کے امکانات پر غور کر رہی ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ حل ہو سکے۔

ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے، جبکہ پاکستان اپنے تمام میچ کولمبو میں کھیلے گا۔ اس طرح پاکستان بھارت میچ بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست کرکٹ شائقین اور مینجمنٹ کے لیے اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION