04:03 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

سری لنکا: سابق نیول چیف 15 سال پرانے اغوا کیس میں گرفتار

سری لنکن حکام نے سابق نیول چیف ایڈمرل نشانتھا الوگتنے کو 15 سال پرانے ایک اغوا اور گمشدگی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، الوگتنے پر 2010 میں ایک 48 سالہ شخص کی گمشدگی کے دوران ملوث ہونے کا الزام ہے، جب وہ بحریہ کے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھے۔

تفتیشی افسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ بیان ریکارڈ کرنے کے بعد انہیں باقاعدہ گرفتار کیا گیا، اور عدالت نے انہیں بدھ تک ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

ایڈمرل الوگتنے 2020 سے 2022 تک سری لنکن بحریہ کے سربراہ رہے، جب کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کیوبا میں سری لنکا کے سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION