چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان اصل مالک کے گھر پہنچ گیا

کراچی کے ایک شہری کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب اسے کئی سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل کا ای چالان موصول ہوا۔ 27 اکتوبر کو جاری ہونے والا 5 ہزار روپے کا چالان ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا تھا۔
شہری کے مطابق، اس کی موٹر سائیکل چند سال قبل گھر کے باہر سے چوری ہوئی تھی جس کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کرایا گیا تھا۔ اس کے باوجود پولیس موٹر سائیکل برآمد نہ کرا سکی، لیکن اب ای چالان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہی موٹر سائیکل آج بھی شہر میں استعمال ہو رہی ہے۔
اس واقعے نے اے وی ایل سی اور شہر میں پولیس ناکوں کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ چوری کی موٹر سائیکل شہر میں گھوم رہی ہے مگر اسے پکڑنے والا کوئی نہیں۔
متاثرہ شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ ای چالان میں نظر آنے والے شخص کا سراغ لگا کر اس کی موٹر سائیکل بازیاب کرائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں ای چالان سسٹم کا آغاز، ابتدائی 6 گھنٹوں کے اعداد و شمار جاری
کراچی ٹریفک پولیس نے نئے نافذ ہونے والے ای چالان سسٹم کے ابتدائی 6 گھنٹوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق شہریوں پر ایک کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد کے چالان عائد کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق، ای چالان سسٹم کے تحت صرف 6 گھنٹوں میں 2 ہزار 662 چالان کیے گئے۔ ان میں اوور اسپیڈنگ پر 419، لین لائن کی خلاف ورزی پر 3، اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر 4، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1535 اور ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166 چالان شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 507، ون وے اور رانگ وے ڈرائیونگ پر 4، کالے شیشوں پر 7، غلط پارکنگ پر 5، موبائل فون کے استعمال پر 32، اور نو پارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کرنے پر 5 چالان کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر اب ہوگا بھاری چالان
ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق، یہ نیا نظام ٹریفک قوانین کی مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جو شہریوں میں قانون کی پاسداری کو فروغ دے گا۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ شہر میں ٹریفک نظام بہتر بنایا جا سکے۔

آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کردیا، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت میدانِ جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پارہا، آپریشن سندور…12 گھنٹے پہلے
این سی سی آئی اے میں کرپشن کیسز کے بعد بڑا اقدام، ڈائریکٹر جنرل نے تمام ریکارڈ طلب کر لیا
این سی سی آئی اے (نیشنل کاؤنٹر کرپشن اینڈ انٹیلی جنس ایجنسی) کے اہل کاروں کے خلاف کرپشن کیسز سامنے…13 گھنٹے پہلے
بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن پر تعلیمی اداروں میں تین روزہ تعطیل
بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ننکانہ صاحب میں تمام تیاریاں مکمل کر…15 گھنٹے پہلے
یومِ آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ “پاکستان کی شان — گلگت بلتستان” ریلیز
یومِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے وطن سے…18 گھنٹے پہلے

او آئی سی سی آئی سروے 2025، 73 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سے مطمئن
اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے جاری کردہ سروے 2025 میں غیر ملکی…12 گھنٹے پہلے
آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کردیا، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت میدانِ جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پارہا، آپریشن سندور…12 گھنٹے پہلے
بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن پر تعلیمی اداروں میں تین روزہ تعطیل
بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ننکانہ صاحب میں تمام تیاریاں مکمل کر…15 گھنٹے پہلے
یومِ آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ “پاکستان کی شان — گلگت بلتستان” ریلیز
یومِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے وطن سے…18 گھنٹے پہلے

او آئی سی سی آئی سروے 2025، 73 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سے مطمئن
اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی…12 گھنٹے ago
آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کردیا، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت…12 گھنٹے ago
این سی سی آئی اے میں کرپشن کیسز کے بعد بڑا اقدام، ڈائریکٹر جنرل نے تمام ریکارڈ طلب کر لیا
این سی سی آئی اے (نیشنل کاؤنٹر کرپشن اینڈ انٹیلی…13 گھنٹے ago
بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن پر تعلیمی اداروں میں تین روزہ تعطیل
بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات…15 گھنٹے ago