08:32 , 15 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان کے پہلے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1 کی کامیاب لانچنگ

پاکستان نے پہلا مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (EO-1) کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا۔ یہ سیٹلائٹ چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا۔

سپارکو کے کراچی کمپلیکس میں تقریب کے دوران اس کامیاب لانچ کو براہ راست نشر کیا گیا، جہاں عوام نے سیٹلائٹ کے سفر کو براہ راست دیکھا۔

ای او-1 سیٹلائٹ پاکستان کے لیے تاریخی کامیابی ہے۔ سپارکو کے ماہر زین بخاری کے مطابق، "یہ سیٹلائٹ اعلیٰ درجے کے کیمرے سے لیس ہے جو زمین کی تفصیلی تصاویر فراہم کرے گا۔ یہ سیٹلائٹ مکمل طور پر سپارکو کے انجینئرز نے مقامی سطح پر تیار کیا ہے، جو خلائی ٹیکنالوجی میں خود کفالت کی طرف ایک اہم قدم ہے۔”

ای او-1 سیٹلائٹ مختلف شعبوں میں اہم ڈیٹا فراہم کرے گا۔ یہ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی، قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع، اور فصلوں کی صحت، زمین کی نمی، اور موسم کے رجحانات کا تجزیہ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
زین بخاری نے کہا کہ یہ لانچ پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیٹلائٹ کی آپریشنل تیاری کے لیے سخت جانچ کی گئی ہے تاکہ اس کی مکمل فعالیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ای او-1 سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پاکستان کی بڑھتی ہوئی خلائی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے اور خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION