07:38 , 7 نومبر 2025
Watch Live

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار

صاحبزادہ حامد گرفتار

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شیخ وقاص اکرم کے مطابق، صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد جا رہے تھے کہ راستے میں اسلام آباد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

تاہم، اسلام آباد پولیس کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق، صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر جلاؤ گھیراؤ کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹِ گرفتاری جاری

وارنٹ جاری ہونے کے بعد پولیس خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد پہنچی تھی تاکہ دونوں رہنماؤں کو گرفتار کیا جا سکے، تاہم وزیراعلیٰ وہاں موجود نہیں تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION