10:38 , 24 جنوری 2026
Watch Live

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بائیکاٹ: بنگلادیش کو 325 کروڑ ٹکا کا مالی نقصان ہوسکتا ہے

بنگلادیش

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کا تخمینہ بھارتی میڈیا کے مطابق 325 کروڑ ٹکا لگایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی بورڈ اپنی سالانہ آمدن کا تقریباً 60 فیصد براڈکاسٹ اور اسپانسر شپ کی مد میں ہونے والی آمدن سے محروم ہو سکتا ہے، جس سے مالی دباؤ مزید بڑھ جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی کھلاڑی ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے تیار تھے، تاہم مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل کے فیصلے کے باعث ٹیم نے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی جانب سے سکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر بھارت میں کھیلنے سے انکار نے بورڈ کے مالی اور کھیل کے مفادات کو متاثر کیا ہے۔\

بنگلادیش کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت تاحال غیر یقینی

ورلڈ کپ میں بائیکاٹ کے نتیجے میں بنگلادیش کی بھارت کے خلاف مستقبل کی دو طرفہ سیریز بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سال میں دوطرفہ سیریز پہلے سے شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی، جبکہ بنگلادیش کے بائیکاٹ نے عالمی کرکٹ میں سرمایہ کاری اور شائقین کے توقعات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION