08:44 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

وزیراعظم شہباز شریف سے طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ کا تحفہ

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے معروف پاکستانی کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے ان کے تخلیقی کام کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ اور الیکٹرانک ٹیبلیٹ کا تحفہ دیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے طلحہ احمد کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مثبت اور تخلیقی مواد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کی ایک روشن مثال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوان اور بچے آج کی ڈیجیٹل دنیا میں اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں۔

طلحہ احمد نے وزیراعظم کی جانب سے ملنے والی پذیرائی پر شکریہ ادا کیا اور اسے اپنی کامیابی کے سفر میں اہم سنگ میل قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION