09:40 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

ٹڈاپ اسکینڈل: یوسف رضا گیلانی 9 مقدمات سے بری

لاہور: اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ اسکینڈل میں سابق وزیرِاعظم اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو 9 مقدمات سے بری کر دیا۔ وہ عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ گیلانی کے خلاف اب بھی 14 مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔ ان پر فریٹ سبسڈی کے نام پر 6 ارب روپے سے زائد کے نقصان کا الزام ہے۔ ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک دلائل مکمل کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 7 مارچ 2025 کو بھی گیلانی کو اسی کیس میں 3 مقدمات سے بری کیا گیا تھا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں گیلانی نے کہا کہ میں کئی سالوں سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، بریت انصاف کی فتح ہے۔ وعدہ معاف گواہ اب خود مفرور ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری کے استعفے کی افواہوں پر انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں، صرف افواہیں ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ گرفتار رکنِ سینیٹ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں، اور نہریں میرٹ پر تقسیم ہونی چاہئیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION